
مسئلہ اجتہاد وتقلید امام شعرانی کی نظر میں
المیزان الکبری الشعرانیۃ کے حوالے سے
از قلم: ذیشان احمد مصباحی
-----------------------------------------------------------------------------
عارف باللہ قطب ربانی امام عبدالوہاب شعرانی قدس سرہ العزیز(۸۹۸۔۹۷۳ھ)کا شمار دسویں صدی ہجری کے اکابر علماے شریعت اورارباب طریقت میں ہوتا ہے۔آپ کی زندگی ایک ایسے عالم شریعت کی حیثیت سے شروع ہوتی ہے ،جسے ہمہ وقت علم وفکر ،لوح وقلم اورقیل و قال سے واسطہ رہتاہے۔پھرقسمت یاوری کرتی ہے، امام طریقت...