
شیخ محی الدین ابن عربی قدس سرہ
احوال، افکار، آثار
از قلم: شاہد رضا نجمی
--------------------------------------------------------------------
چھٹی صدی ہجری کا زمانہ ہے۔ ا ندلس کا ایک معروف شہر قرطبہ علم وفن، حکمت ودانائی کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ جہاں علمی گیرائی اور فنی گہرائی کے سوتے پھوٹ رہے ہیں۔ اربابِ فن اور صاحبان خرد جب اس شہر میں قدم رکھتے ہیں تو یہاں کی علمی آب وہوا سے متأثر ہوئے بغیر نہیں رہتے۔ سلطان وقت کسی علمی جلالت اور روحانی کمال والے شخص کی تلاش وجستجو میں ہے، تاکہ اسے...