
نام کتاب: کودرا (شیعہ سنی مفاہمہ پر ایک تقلیب انگیز روداد)
مصنف: راشد شاز (علی گڑھ )
صفحات: ۲۳۹
قیمت: ۳۰۰ روپئے
ناشر: ملی پبلی کیشنز، ابوالفضل، نئی دہلی۔۲۵
تبصرہ نگار: ذیشان احمد مصباحی
راشد شاز کی ’’کودرا‘‘ نے زمانے کے بعد تبصرہ نگاری سےتوبہ کو توڑ دیا ۔ تجسس ، تحیر، حسرت ، مسرت، غضب، جھلاہٹ ، رشک، اشک، آہ اور اضطراب جیسی مختلف کیفیات سے گزرتا ہوا اس کے مطالعے سے فارغ ہوا ۔ کودراسفرنامے...